ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم جبکہ جنوبی علاقوں میں گرد آلود ہواں اور گرج چمک کے ساتھ موسم گرم رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، مری، گلیات، چکوال، راولپنڈی، اٹک، جہلم، گجرات، گوجرانوالہ، نارووال، سیالکوٹ، لاہور، قصور، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، فیصل آباد، منڈی بہاالدین اور بہاولنگر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ . بعض مقامات پر بارش کا امکان ہے جب کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی کی شدت بدستور برقرار ہے، سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں کئی مقامات گرمی کی لہر سے متاثر ہیں، کراچی میں بھی گرمی کی لہر تھمنے کا نام نہیں لے رہی۔محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے کئی مقامات ہیٹ ویو کی زد میں ہیں، کراچی میں بھی گرمی کی لہر تھمنے کا نام نہیں لے رہی۔ ہفتہ کو تربت اور سبی میں درجہ حرارت 48، جیکب آباد، لسبیلہ، اوکاڑہ، بھکر، خیرپور، نور پور تھل، قصور، ڈی آئی خان، فیصل آباد، گوجرانوالہ، جھنگ، منڈی بہاالدین، موہنجو داڑو اور سرگودھا میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ اس کے علاوہ پسنی میں 47، لاہور میں 44، پشاور میں 42، اسلام آباد میں 41، کراچی میں 38 اور کوئٹہ میں 34 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔
پاکستان
کہیں دھوپ کہیں بارش محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا
- by Daily Pakistan
- جون 2, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 217 Views
- 7 مہینے ago