پشاور میں تعینات افغان قونصل جنرل حافظ محب اللہ شاکر کا کہنا ہے کہ ہم نے پاکستان میں آزادانہ زندگی گزاری، ہمیں کوئی شکایت نہیں، ہمارا اپنا ملک اور اپنا نظام ہے اب افغانستان میں کسی کو تشویش نہیں ہونا چاہیے۔
پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ محب اللہ شاکر نے کہا کہ افغان مہاجرین نے پاکستان میں 40 سال گزارے، افغانستان پر حملے کے بعد افغان مہاجرین خالی ہاتھ پاکستان آئے، اب فضا ہے کہ افغان مہاجرین اپنے ملک واپس آئیں، افغانستان میں اب امن اور اسلامی حکومت قائم ہے۔
حافظ محب اللہ شاکر نے کہا کہ افغانستان میں افغانوں کو صحت اور دیگر سہولتیں فراہم کر رہے ہیں، افغان مہاجرین کیلئے افغانستان میں کمیشن بنایا گیا ہے، طورخم بارڈر کے پار افغانستان میں کیمپ قائم کیا گیا ہے، وطن واپسی پر مہاجرین کو تمام تر سہولتیں دی جا رہی ہیں۔
افغان قونصل جنرل نے کہا کہ افغان مہاجرین اپنے ملک میں سرمایہ کاری اور زندگی آرام سے گزار سکتے ہیں، کنڑ میں کاروباری افراد کو زمینیں دی جا رہی ہیں، کاروبار کیلئے ماحول سازگار ہے۔
حافظ محب اللہ شاکر نے یہ بھی کہا کہ افغانستان میں لڑکیوں کی تعلیم پر کوئی پابندی نہیں، افغانستان میں ایسی خواتین بھی ہیں جو پاسپورٹ دفاتر میں کام کرتی ہیں۔
پاکستان
ہم نے پاکستان میں آزادانہ زندگی گزاری، ہمیں کوئی شکایت نہیں، افغان قونصل جنرل
- by Daily Pakistan
- اپریل 16, 2025
- 0 Comments
- Less than a minute
- 71 Views
- 5 دن ago