اسلام آباد: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر شاہ نے کہا ہے کہ ہم پاکستان کی ترقی اوراسے اوپر لے جاناچاہتے ہیں۔جنرل عاصم منیر نے اسلام آباد میں منرل سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے قرآن پاک کی آیات اور علامہ اقبال کے اشعار کے ساتھ تقریر کا آغاز کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کی ترقی اوراسے اوپر لے جاناچاہتے ہیں، ہمارے پاس جو وسائل ہیں ہم نے انہیں دریافت کرنا ہے، اللہ مہربان ہے پاکستان کی ترقی کے لئے آگے آئیں اور کامیابیاں سمیٹیں۔آرمی چیف نے کہا کہ ہم نے پاکستان کو آگے لیکر جاناہے، جس کے لئے تمام افسران ملکر کام کریں، ہم نے گرین انیشی ایٹو بھی اسی لئے لیاہے، خدابھی ان کی مدد کرتاہے جو اپنی حالت بدلنے کی کوشش کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ رب نے جوزندگی دی ہے پھر لوٹ کر اسی کی طرف جاناہے، اللہ تعالیٰ نے کہاہے کہ میں تمہیں آزماؤں گا ،کبھی بھوک سے ،کبھی خوف سے ،کبھی جان سے، لیکن جو لوگ صبردکھاتے ہیں کامیابی انہی کی ہوتی ہے۔انہوں نے زور دیا کہ ہم چاہتے ہیں ون اسٹیپ انشی ایٹو ہو، یہ سمٹ بہت اہم ہے ہم مقامی ریڈ ٹیپ ازم سے اور بیوروکریٹک رکاوٹوں سے نکلنا چاہتے ہیں، اس لئے ہم نے ملٹری ،سول بیوروکریسی ،وفاقی حکومت ،صوبائی حکومتیں ملاکر ایک ادارہ بنایاہے۔آرمی چیف نے کہا کہ بطور قوم ہم سب آگے نکلیں گے محنت کریں گے اورانشاء اللہ اللہ کامیابی بھی دے گا۔
خاص خبریں
ہم پاکستان کی ترقی اوراسے اوپر لے جاناچاہتے ہیں، آرمی چیف
- by Daily Pakistan
- اگست 1, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 264 Views
- 1 سال ago