اسلام آباد: نگراں وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشار اختر نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کیلیے عوام پر مزید کوئی بوجھ نہیں ڈالا جائے گا۔نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے آئی ایم ایف حکام سے مذاکرات کی بیٹھک کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام پر مزید بوجھ نہیں ڈالا جائے گا، ٹیکس ہدف 9415 ارب روپے ہی رہے گا۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت اخراجات میں کمی کیلیے کفایت شعاری کی پالیسی اپنائے گی، آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی اخراجات میں کمی کر کے بجٹ خسارے کو قابو کریں گے۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت مثبت انداز میں آگے بڑھ رہی ہے، آئی ایم ایف کو نگران حکومت کے اقدامات پر مکمل بھروسہ ہے۔نگراں وزیر خزانہ نے بتایا کہ بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام اور ڈویلپمنٹ سپینڈنگ پر آئی ایم ایف نے اطمینان کا اظہار کیا۔
خاص خبریں
آئی ایم ایف پروگرام کیلیے عوام پر مزید کوئی بوجھ نہیں ڈالا جائے گا، وزیر خزانہ
- by Daily Pakistan
- نومبر 14, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 167 Views
- 1 سال ago