پاکستان خاص خبریں

آج سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر شیر افگن نیازی کا یوم وفات منایا جا رہا ہے

آج سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر شیر افگن نیازی کا یوم وفات منایا جا رہا ہے

سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر شیر افگن نیازی کا یوم وفات منایا جا رہا ہے ڈاکٹر شیر افگن نیازی یکم جنوری 1946 کو پیدا ہوئے ٫ انھون نے 1968 میں نشتر میڈیکل کالج ملتان سے ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کی اور کافی عرصے تک میانوالی میں پریکٹس کرتے رہے ٫اپنی سیاست کا آغاز 1979 میں ضلع کونسل سے کیا اور ضلعی سیاست میں بھرپور کردار ادا کیا خدمت اتحاد گروپ آپ کی قیادت میں ایک عرصے تک ضلع میانوالی کی سیاست پر چھایا رہا 1985 ٫ 1988 ٫ 1993 اور 2002 میانوالی سے ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئے 1985 کے الیکشن میں میانوالی سے ایم این اے اور ایم پی اے دونوں الیکشن جیتے تھے ٫ آپ نے قیام پاکستان سے قبل اور قیام پاکستان کے بعد میانوالی کی سیاست پر چھائے ہوئے روکھڑی اور کالا باغ گروپ کو ہلا کر رکھ دیا تھا پاکستان پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں وزیر اعظم محترمہ بینظیر بھٹو کی کابینہ میں بھی وفاقی وزیر رہے 2002 کے عام انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر میانوالی سے ایم این اے منتخب ہوئے لیکن بعد میں جنرل پرویز مشرف کے بنائے گئے پیٹریاٹ گروپ میں شامل ہوگئے اور وفاقی وزیر بنے ڈاکٹر شیر افگن نیازی خوشگوار مزاج ۔۔ ملنسار شخصیت کے مالک تھے ٫ آپ میانوالی میں روایتی انداز میں چادر کندھے پر رکھ کر لوگوں میں گھل مل جاتے تھے ٫ آپ کو آئینی امور پر عبور حاصل تھا۔ وہ بحث و مباحثے کے بڑے شوقین تھے۔ جب جنرل پرویز مشرف نے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کو ان کے عہدے سے ہٹایا تو ڈاکٹر شیر افگن نیازی نے کھل کر جنرل پرویز مشرف کے موقف کا دفاع کیا جس کی وجہ سے لاہور میں انکو وکلاء کے رد عمل کا سامنا کرنا پڑا ٫ آپ نے جنرل پرویز مشرف کی جماعت آل پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کی لیکن بعد میں اس سے بھی مستعفی ہو گئے آپ نے 11 اکتوبر 2012 کو وفات پائی _

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے