موسم

آج کا موسم کیسا رہے گا؟ بارش ہوگی یا نہیں ؟ محکمہ موسمیات نے بڑی خبر دیدی

آج کا موسم کیسا رہے گا؟ بارش ہوگی یا نہیں ؟ محکمہ موسمیات نے بڑی خبر دیدی

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں بوند ا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیا ، شہر بھر میں تیز ہواﺅں کاسلسلہ جاری ہے، کراچی کے علاقے شارع فیصل ، صدر، آئی آئی چند ریگر روڈ ، ناظم آباد ، نارتھ ناظم آباد ، ایف بی ایریا گلشن اقبال میں بادل برسے ۔محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ جنوب مغرب سے ہوائیں پندرہ سے 25 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلتی رہیں گی ۔ دوسری جانب آج سے ملک کے مختلف حصوں میں بارشوںکی پیشگوئی کی گئی ہے ، محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام اباد ، پنجاب ،بالائی کے پی ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے بعض علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے