پاکستان

آج کے مخالفین ماضی میں وفاقی آئینی عدالت کی حمایت کرچکے ہیں ، بلاول بھٹو

آج کے مخالفین ماضی میں وفاقی آئینی عدالت کی حمایت کرچکے ہیں ، بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ماضی میں آج کے مخالفین نے وفاقی آئینی عدالت کا ساتھ دیا۔ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ 2007 سے عدالتی اصلاحات پیپلز پارٹی کے منشور کا حصہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ چارٹر آف ڈیموکریسی میں وفاقی آئینی عدالت کا ذکر ہے، آئینی عدالت کی مخالفت ذاتی پسند و ناپسند پر مبنی ہے۔بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ آئینی عدالت پر ہماری پارٹی کا موقف دو دہائیوں سے ہے۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے یہ بھی کہا کہ منتخب نمائندوں کو عوام نے وفاقی آئینی عدالت کے قیام کا مینڈیٹ دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے