وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کے شہدا کی آٹھویں برسی کے موقع پراپنے پیغام میں کہا ہے کہ سانحہ آرمی پبلک سکول پشاورملکی تاریخ کا ایک غمناک ترین واقعہ ہے سفاک اوردرندہ صفت دہشت گردوں نے معصوم اورکمسن بچوں کو حملہ کرکے شہید کردیا آٹھ برس گذرنے کے باوجود سانحہ اے پی ایس کا یہ زخم آج بھی تازہ ہے۔ ناقابل فراموش ہے سانحہ اے پی ایس کے شہداءنے پوری قوم کو دہشت گردی اورمذہبی انتہا پسندی کے خلاف یکجا ہونے کی راہ دکھائی قوم نے ملکر ملک سے دہشت گردی کو شکست دی۔ 16 دسمبر کا دن اے پی ایس کے شہداءکی عظیم قربانیوں کی ہمیشہ یاد دلاتا رہے گا آج کے سن ہم اے ہی ایس کے شہداء، بچوں کے والدین اورانکے بہادراساتذہ کوسلام اور خراج تحسین پیش کرتے ہیں
پاکستان
خاص خبریں
آٹھ برس گذرنے کے باوجود سانحہ اے پی ایس کا یہ زخم آج بھی تازہ ہے رانا ثناءاللہ
- by Daily Pakistan
- دسمبر 16, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 660 Views
- 3 سال ago

