پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ 700 کارکن اب تک خود کو گرفتاری کیلیے پیش کرچکے ہیں۔ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ شاہ محمود قریشی، اسد عمر، اعجاز چوہدری، اعظم سواتی او ر بہت سے پارٹی لیڈرز نے گرفتاری دی ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس جو تیاری کے ساتھ آئی تھی، ہزاروں لوگوں کو دیکھ کر پریشان ہوچکی ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ سی سی پی او آفس کے سامنے تحریک انصاف کے کارکنان کی بڑی تعداد موجود ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کارکنان گرفتاریوں کے لیے موجود ہیں، پولیس کو سمجھ نہیں آرہی کہ کرنا کیا ہے۔
پاکستان
اب تک 700 کارکن گرفتاری پیش کرچکے ہیں، مرکزی رہنما پی ٹی آئی
- by Daily Pakistan
- فروری 23, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 597 Views
- 2 سال ago