اداکارہ علیزے شاہ کی ڈانس ویڈیو نےسوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا ، جس سے مداحوں نے خوب لطف لیا۔
تفصیلات کےمطابق پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ علیزے شاہ کسی تعریف کی محتاج نہیں، اداکارہ نے اپنی کمال اداکاری کی بدولت نہ صرف صلاحیت کا لوہا منوایا بلکہ مداحوں کی جانب سے انہیں خوب پسند کیا جاتا ہے، سوشل میڈیا پر علیزے شاہ کبھی اپنے لباس کی وجہ سے تنقید کی زد میں آتی ہیں تو کبھی سینئر اداکاروں کے ساتھ جھگڑے کی وجہ سے شہ سرخیوں میں جگہ بنا لیتی ہیں۔
View this post on Instagram
پاکستان ٹی وی ڈراموں کی معروف اداکارہ علیزے شاہ انسٹا پرویڈیوز اور تصاویر لگا کر مداحوں کو اپنی مصروفیات سے باخبر رکھتی ہیں، سوشل میڈیا پر ایک نئی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں علیزے کے ساتھ اداکارہ عالیہ علی موجود ہیں، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ علیزے نے سفید رنگ کا لباس زیب تن کیا جبکہ عالیہ نے گولڈن فراک پہنی ہوئی ہے،ونوں بالی ووڈ کے مختلف گانوں پر رقص کررہی ہیں۔
ویڈیو کے سامنے آنے پر سوشل میڈیا صارفین نے ملے جلے خیالات کا اظہار کیا کچھ نے دونوں کے اس ڈانس کو پسند کیا تو کچھ نےشدید تنقید کی۔