اسرائیلی فضائیہ کی جانب سے جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں میں حملے کیے گئے ہیں۔خبر رساں اداروں کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے الجبل، طیبہ اور بلیدہ میں حملہ کیا۔مغربی میڈیا کا دعوی ہے کہ اسرائیل نے جنوبی لبنان کے علاقے وادی بقاہ میں 70 مقامات کو نشانہ بنایا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے حزب اللہ پر حملے جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ فضائی حملوں میں متعدد اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔
دنیا
اسرائیلی فضائیہ نے جنوبی لبنان میں حملہ کیا
- by Daily Pakistan
- ستمبر 20, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 155 Views
- 3 مہینے ago