اسلام آباد – اسلام آباد کی ضلعی اور سیشن عدالتوں نے ریاستی اداروں کے خلاف مبینہ گمراہ کن الزامات اور ان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے مقدمے میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
عدالت نے حکم دیا کہ سہیل آفریدی کے سمن کے باوجود پیش نہ ہونے پر انہیں گرفتار کر کے پیش کیا جائے۔
سینئر سول جج عباس شاہ نے سہیل آفریدی کے خلاف درج مقدمے کی سماعت کی۔
کیس کی مزید سماعت 10 فروری تک ملتوی کر دی گئی۔
خیال رہے کہ سہیل آفریدی کے خلاف این سی سی آئی اے نے پی ای سی اے ایکٹ کے تحت پہلے ہی مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

