پاکستان خاص خبریں

اسلام آباد ہایکورٹ نے ساہیوال کے تین شہریوں کی حفاظتی ضمانت منظورکر لی

سائفر کیس؛ عدالت کا عمران خان کی درخواست پر دو سے تین روز میں فیصلہ دینے کا عندیہ

اسلام آباد ہایکورٹ نے ساہیوال کے مقدمہ میں گرفتاری سے بچنے کے لیے تین شہریوں کی حفاظتی ضمانت منظورکر لی
اسلام آباد میں مقیم محمد ارشد، عرفان و دیگر کی بارہ دسمبر تک حفاظتی ضمانت منظورکرتے ہوئے عدالت نے پولیس کو ملزمان کی بارہ دسمبر تک گرفتاری سے روک دیا عدالت نے تینوں ملزمان کو بیس بیس ہزار کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے احکامات جاری کیے ساہیوال سے تینوں شہری اپنےوکیل کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسار کیا کہ آپ ساہیوال سے یہاں ضمانت کے لیے آئے ہیں، جس پر درخواست گزار محمد ارشد نے عدالت کو بتایا کہ ہم یہیں ہوتے ہیں کاروبار بھی یہاں ہے ایک بوگس مقدمے میں نامزد کردیا گیا ہے عدالت نے تینوں ملزمان کی باہ دسمبر تک حفاظتی ضمانت منظور کر لی شہریوں نے ساہیوال مقدمہ میں گرفتاری سے بچنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے