پاکستان

اغواء اور قتل کے الزام میں قید عبدالرحمان کھیتران ضمانت پر رہا

abdurahman khitran

بارکھان: بی بی گراں ناز اور اسکے بچوں کے اغواء اور نامعلوم سمیت 3 افراد کے قتل کے ملزم بلوچستان کے وزیر مواصلات وتعمیرات عبدالرحمان کھیتران کو ضمانت ملنے پر ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ سے رہا کردیا گیا۔ یاد رہے کہ رکھنی کی عدالت نے 10 مارچ کو قتل اور اغواء کے کیس میں صوبائی وزیر کی دس لاکھ روپے میں ضمانت منظور کی تھی۔ سیشن جج بارکھان کی جانب سے سپر نٹنڈ نٹ ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ کو لکھے گئے حکم نامے میں کہا گیا کہ سردار عبدالرحمان کھیتر ان کی ضمانت منظور ہونے کے بعد انہوں نے دس لاکھ روپے کی ضمانت عدالت میں جمع کروادی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے