الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان اور زکوۃ فاؤنڈیشن امریکہ نے پاکستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں مشترکہ امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے پریس کانفرنس کی، جس میں الخدمت فاؤنڈیشن کے صدر محمد عبد الشکور اور زکوٰۃ فاؤنڈیشن امریکہ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر فرخ رضا شریک ہوئے۔ فرخ رضا نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زکوۃ فاؤنڈیشن امریکہ،الخدمت کے تعاون سے سیلاب متاثرین میں 140 ٹن چاول تقسیم کر رہی ہے۔ زکوٰۃ فاؤنڈیشن امریکہ میں مقیم مسلمانوں کا رفاہی ادارہ ہے جو پاکستان سمیت دنیا کے دیگر ممالک میں رفاہی کاموں میں پیش پیش ہوتا ہے۔ پاکستان میں حالیہ سیلاب کے بعد بھی زکوۃ فاؤنڈیشن نے الخدمت کے ساتھ مل کر امدادی سر گرمیوں کا آغاز کیا اور اب مزید 140 ٹن چاول سندھ اور بلوچستان کے 32سیلاب متاثرہ اضلاع میں بھجوائے جا رہے ہیں، مجموعی طور پر 10 ہزار خاندانوں تک یہ امداد پہنچائی جائے گی۔ زکوٰۃ فاؤنڈیشن سیلاب متاثرین کی بحالی میں بھی الخدمت کے ساتھ ملکر کام کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔محمد عبدالشکور نے اِس موقع پر کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کی سیلاب متاثرین کے لئے کاوشوں میں جہاں پاکستانی الخدمت کے ساتھ بھرپور تعاون کرر ہے ہیں وہیں بیرون ملک مقیم پاکستانی اور ڈونر ادارے بھی کسی سے پیچھے نہیں۔ زکوٰۃ فاؤنڈیشن امریکہ بھی سیلاب متاثرہ بہن بھائیوں کی مدد کے لئے الخدمت کے ساتھ کوشاں ہے۔انھوں نے بتایا کہ ملک بھر میں مون سون بارشوں اور سیلابی صورت حال کے آغاز سے ہی الخدمت فاؤنڈیشن ہزاروں رضاکاروں، ایمبولینس سروس اور بوٹس کے ساتھ کی مدد سے سیلاب متاثرہ علاقوں میں موجود ہے۔بے گھر متاثرین کے لئے 54 خیمہ بستیاں بسائی گئی ہیں جہاں سیلاب متاثرین کےلیے پکے پکائے کھانے، پینے کے صاف پانی، طبی سہولیات اور خیمہ سکول کا اہتمام کیا گیا ہے۔ متاثرہ علاقوں میں 13 فکسڈ واٹر فلٹریشن پلانٹس جبکہ صاف پانی کو دور دراز علاقوں تک پہنچانے کے لیے7موبائل واٹر فلٹریشن پلانٹس کا اہتمام کیاگیاہے ۔سکھر، دادو، نصیر آباد، کوئٹہ اور ڈیرہ اسماعیل خان میں 5 فیلڈ ہسپتال قائم کیے گئےہیں جبکہ دوردراز علاقوں میں بیماریوں میں مبتلاسیلاب زدگان کو فوری علاج کی سہولت کے لئے موبائل ہیلتھ یونٹس کا آغاز کیا گیا ہے
علاقائی
الخدمت فاؤنڈیشن ، زکوۃ فاؤنڈیشن امریکہ کے تعاون سے سیلاب متاثرین میں 140 ٹن چاول تقسیم کرے گی
- by Daily Pakistan
- ستمبر 29, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 681 Views
- 2 سال ago