پاکستان

الیکشن شیڈول کے بعد دفعہ 144 کا نفاذ غیر آئینی ہے، پرویز الٰہی

parviz allahi

اسلام آباد: پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ الیکشن شیڈول کے بعد لاہور میں دفعہ 144 کانفاذ غیر آئینی ہے جس کی سزا آرٹیکل چھ ہے۔ پرویز الٰہی سے نوابزادہ منصور،عون حمید ڈوگر ودیگر نے ملاقات کی، ملاقات میں سیاسی صورتحال، انتخابات کی تیاریوں پی ٹی آئی کی ریلی اور دیگر معاملات پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات کے دوران مرکزی صدر تحریک انصاف کا کہناتھا کہ مریم نواز سرکاری خرچے پر جلسے جلوس اور تنظیمی اجلاسوں میں کھل کر اعلیٰ عدلیہ کیخلاف زہر اگل رہی ہیں، مریم نواز کو آئین کی خلاف ورزی پر کوئی روکنے والا نہیں ہے۔ پرویز الٰہی نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی سرگرمیاں روکنا خلاف آئین ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri