پاکستان خاص خبریں

الیکشن کمیشن آف پاکستان کاایک سیاسی شخصیت کی طرف سے لگائے گئے الزامات کی مذمت

الیکشن کمیشن آف پاکستان ایک سیاسی شخصیت کی طرف سے لگائے گئے الزامات کی مذمت

الیکشن کمیشن آف پاکستان ایک سیاسی شخصیت کی طرف سے لگائے گئے الزامات کی شدید ترین الفاظ میں مذمت اور تردید کرتا ہے . ایسے غیر ذمہ دارانہ الزامات مکمل طور پر بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہیں ۔الیکشن کمیشن کسی قسم کے دباو کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے آئین اور قانون کے مطابق فیصلے کر رہا ہے اور کرتا رہے گا۔ جہاں تک الیکشن کروانے کا معاملہ ہے تو یہ فیصلہ الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار میں نہیں ہے ۔الیکشن دو ہی صورتوں میں ہوسکتے ہیں ۔ اسمبلیاں اپنی مدت پوری کرچکی ہوں یا وزیراعظم اسمبلی کو Dissolve کر دیں ۔ فی الحال ایسی کوئی صورتحال موجود نہیں ہے ۔ البتہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ شفاف الیکشن کو یقینی بنائے اور جب بھی الیکشن ہوں گے اس امر کو یقینی بنایا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے