الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے تعلق رکھنے والے 9 ارکان پارلیمنٹ کو نااہل قرار دے دیا۔
سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا، زرتاج گل اور جنید افضل ساہی کو نااہل قرار دیا گیا۔
الیکشن کمیشن نے رائے حسن نواز، رائے مرتضی اقبال کو بھی نااہل قرار دیا، رائے حیدر علی، انصر اقبال بھی نااہل قرار دیے گئے، ان ارکان کی نا اہلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا جس کے مطابق ان کی سیٹیں خالی قرار دی گئیں۔
فیصلے کے تحت سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈرز کی نشستیں خالی ہوگئیں، قومی اسمبلی کی 5 اور سینیٹ کی ایک نشست خالی قرار پائی ہے، اس کے علاوہ پنجاب اسمبلی کی 3 نشستیں خالی قرار دی گئی ہیں۔
الیکشن کمیشن نے انسداد دہشتگردی عدالت فیصل آباد کے حکم پر سیٹیں خالی قرار دیں۔
خاص خبریں
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے 9 ارکان پارلیمنٹ کو نااہل قرار دیدیا
- by Daily Pakistan
- اگست 5, 2025
- 0 Comments
- Less than a minute
- 9 Views
- 1 گھنٹہ ago