پاکستان

الیکشن2023کی انتخابی مہم نواز شریف خود آکر لیڈ کریں گے،وزیر داخلہ

پارلیمنٹ مسلح جتھوں کو کنٹرول کرنے کیلئے اداروں کو تمام اختیارات دے، وزیر داخلہ

فیصل آباد:وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو مخاطب کرتے ہ وئے کہا کہ الیکشن اکتوبر2023میں کہ حکومت اپنی مدت کرے گی اور2023کے الیکشن کی انتخابی مہم نواز شریف خود لیڈ کریں گے۔ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے فیصل آباد میں مسلم لیگ نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان ایسا لیڈر جو چار سال برسر اقتدار رہا لیکن کوئی ایک منصوبہ بتادیں جو خان صاحب نے کیا ہو۔رہنما ن لیگ نے کہا کہ عمران خان نے سی پیک بند کیا۔اگر یہ منصوبہ مکمل ہوتا تو کوئی بے روگزار نہ ہوتا۔ڈاکٹروں کی بارش ہوتی اور دنیا پاکستان سے تجارت کرتی تو آمدن محصولات ہوتے لیکن اس نے برسر اقتدار آکر سی پیک کو بند کردیا حالانکہ اس منصوبے نے2021تک مکمل ہونا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے