دنیا

امریکی جیل سے 10 خطرناک قیدی فرار

امریکی جیل سے 10 خطرناک قیدی فرار

امریکی حکام نے بتایا ہے کہ نیو اورلینز میں جیل کے بیت الخلا کے پیچھے تنگ سوراخ سے 10 قیدی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
امریکی پولیس حکام کے مطابق قیدی اس وقت فرار ہوئے جب ڈیوٹی پر مامور واحد گارڈ کھانا لینے گیا تھا۔حکام کا کہنا ہے کہ 3 قیدیوں کو دوبارہ حراست میں لے لیا گیا ہے تاہم 7 تاحال مفرور ہیں۔
پولیس چیف نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ 7 مفرور قیدیوں میں قتل کے الزام میں قید کاٹنے والے خطرناک قیدی بھی شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے