انتخابی دھاندلی کے الزامات پر مستعفی ہونے والے کمشنر راولپنڈی ڈویڑن لیاقت علی چٹھہ کو گرفتار کر لیا گیا۔سی پی او راولپنڈی نے کمشنر راولپنڈی ڈویڑن لیاقت علی چٹھہ کو گرفتار کر لیا جنہوں نے پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔ذرائع کے مطابق پولیس لیاقت علی چٹھہ کو نامعلوم مقام پر لے گئی ہے اور سی پی او آفس کے باہر پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کر دی گئی ہے۔لیاقت علی چٹھہ نے پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ ہارنے والے امیدواروں کو 50، 50 ہزار کی لیڈ سے جتوا کر قوم کے ساتھ زیادتی کی ہے۔ کمیشن، چیف الیکشن کمشنر اور چیف جسٹس آف پاکستان بھی اپنے عہدوں سے مستعفی ہو جائیں۔
خاص خبریں
انتخابات میں دھاندلی کے الزامات لگانیوالے کمشنر راولپنڈی ڈویژ ن گرفتار
- by Daily Pakistan
- فروری 17, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 291 Views
- 9 مہینے ago