ماونٹ ایورسٹ انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں شرکت کے بعد قومی تائیکوانڈو کھلاڑیی وطن واپس پہنچ گئے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ پر کھلاڑیوں کاگرمجوشی سے استقبال کیا گیا اس موقع پر پاکستان اولمپک کے انفرادی رکن وسیم ہاشمی، ممبرپی او اے انوائرمنٹ کمیشن تہمینہ آصف اور پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے ایگزیکٹیو ممبر زبیرماچانے کھلاڑیوں اور آفیشلز کوگلدستے پیش کئے اور اجرک پہنائی واضح رہے کہ پاکستان کے حمزہ سعید، مظہر عباس اور شاہزیب خان نے نیپال کے شہر پوکھرا میں کھیلے گئے کیروگی ایونٹ کے فائنلزمیں اپنے مدمقابل بھارتی کھلاڑیوں کوشکست دیکر گولڈ میڈلزجیتے ہیں پاکستانی کھلاڑیوں نے چیمپئین شپ میں 6 گولڈ، 3 سلور اور 6 برونز میڈلز کے ساتھ مجموعی طورپر 15 میڈلز اپنے نام کئے اس موقع پرپومسے ایونٹ میں گولڈ میڈل جیتنے والی مہرالنساء کاکہنا تھا کہ چیمپئین شپ کا تجربہ بہترین رہا ہمارے کوچزنے کھلاڑیوں پربہت محنت کی آئندہ بھی پاکستان کیلئے میڈلزجیتنے کہ بھرپورکوشش کریں گے کیروگی ایونٹ کے گولڈ میڈلسٹ حمزہ سعید نے کہا کہ صرف ملک کیلئے جیت کے جذبے کے ساتھ لڑے ہیں پاکستان کیلئے میڈل جیتنا میرے لئے بہت بڑا اعزاز ہے بھارتی کھلاڑیوں سے مقابلہ سخت رہا یہ فتح ایشین چیمپئین شپ کی تیاریوں میں بہت معاون ثابت ہوگی پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے ایگزیکٹیو ممبر زبیرماچاکاکہنا تھا کہ فیڈریشن کے صدر کرنل (ر) وسیم جنجوعہ اور سی ای او عمرسعید کی بھرپورسرپرستی اور کھلاڑیوں کی انتھک محنت کی بدولت فتوحات کاحصول ممکن ہوا ہے کھلاڑیوں کوچیمپئین شپ کیلئے ہرممکن سہولیات فراہم کی گئیں ہماری کوشش ہوگی کہ جیت کے اس تسلسل کوآئندہ بھی جاری رکھا جائے۔
خاص خبریں
کھیل
انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں شرکت کے بعد قومی تائیکوانڈو کھلاڑی وطن واپس پہنچ گئے
- by Daily Pakistan
- ستمبر 27, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 562 Views
- 2 سال ago