انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے باکسر ایمان خلیف کے حق میں بیان دیتے ہوئے معطل انٹرنیشنل باکسنگ ایسوسی ایشن پر بھی تنقید کی ہے۔آئی او سی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایمان خلیف سمیت دو باکسرز کو بغیر کسی طریقہ کار کے معطل کردیا گیا تھا، گزشتہ برس ایمان خلیف اور لین یو ٹنگ کو اچانک اور من مانی کے تحت خواتین باکسنگ سے باہر کیا گیا۔آئی او سی کے مطابق انٹرنیشنل باکسنگ ایسوسی ایشن کے اجلاس کے منٹس میں بھی یہ واضح ہے کہ کوئی طریقہ کار نہیں تھا، اس میٹنگ میں دو باکسرز کو ورلڈ چیمپئن شپ سے باہر کرنے کا فیصلہ دو عہدیداران کا اپنا تھا۔آئی او سی کے مطابق گمراہ کن رپورٹس کی بنیاد پر اولمپکس میں شریک دو باکسرز کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے، خواتین باکسنگ میں شریک تمام باکسر شرکت کی اہلیت کے معیار پر پورا اترتی ہیں۔آئی او سی کا کہنا ہے کہ پیرس اولمپکس میں باکسنگ کے وہی ضوابط نافذ العمل ہیں جو 2021 میں تھے، ان ہی تمام قوانین کے تحت اولمپک باکسنگ کے تمام کوالیفائنگ راونڈ منعقد کئے گئے ہیں۔
کھیل
انٹر نیشنل اولمپک کمیٹی باکسر ایمانن خلیف کے حق میں سامنے آگئی
- by Daily Pakistan
- اگست 2, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 316 Views
- 6 مہینے ago