پاکستان کھیل

انگلینڈ کے خلاف سیریز کیلیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا

انگلینڈ کے خلاف سیریز کیلیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا

چیئرمین قومی سلیکشن کمیٹی محمد وسیم نے انگلینڈ کے خلاف 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کیلیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے یاسر شاہ، حسن علی اور فواد عالم کو ڈراپ کردیا گیاہے۔ یاسر شاہ کی جگہ نوجوان اسپنر ابرار احمد کو موقع دیا گیا ہے۔اسکواڈ میں بابراعظم ، محمد رضوان ، عبداللہ شفیق ، ابرار احمد، اظہر علی ، فہیم اشرف ، امام الحق، حارث رؤف ، محمد علی ، محمد نواز ، محمد وسیم جونیئر ، نسیم شاہ ، نعمان علی ، سلمان علی آغا ، سرفراز احمد ، سعود شکیل ، شان مسعود اور زاہد محمود شامل ہیں۔چیئرمین سلیکشن کمیٹی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ کنڈیشنز اور پرفارمنس کو سامنت رکھتے ہوئے ٹیم منتخب کی ، ڈومیسٹک کرکٹ کی پرفارمنس کو بھی ہم نے سامنے رکھا ہے ، خوشی کی بات ہے عابد علی پرفارم کر رہے ہیں ، مستقبل میں زیر غور ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے