دنیا

ایران میں صدارتی انتخابات ، پولنگ کا آغاز

ایران میں صدارتی انتخابات ، پولنگ کا آغاز

ایران بھر میں نئے صدر کے انتخاب کے لیے پولنگ شروع ہو گئی ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق پولنگ ایرانی وقت کے مطابق صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک جاری رہے گی۔صدارتی انتخاب کے لیے 4 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے جن میں سعید جلیلی، محمد باقر، مسعود پازشکیان اور مصطفی پور محمدی شامل ہیں۔ایران کے صدارتی انتخابات میں کوئی خاتون امیدوار نہیں ہے۔اسلامی جمہوریہ ایران میں خواتین کو صدارتی انتخاب میں حصہ لینے کی اجازت نہیں ہے۔ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران میں 61 ملین سے زائد ووٹرز ہیں جو آج اپنے ووٹ کا حق استعمال کر رہے ہیں۔صدارتی انتخابات کے حتمی نتائج کا اعلان 2 روز میں کیا جائے گا۔واضح رہے کہ ایران میں یہ قبل از وقت صدارتی انتخابات صدر ابراہیم رئیسی کی شہادت کے بعد منعقد ہو رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri