ایران میں 10 روز سے جاری احتجاجی مظاہرے ملک کے 40 شہروں میں پھیل گئے یہ مظاہرے 22 سالہ لڑکی مہسا امینی کی ہلاکت پرکیئے جا رہے ہیں جسکی ہلاکت مبینہ طور پر سیکیورٹی فورسسز کی حراست میں ہوئی ان مظاہروں کی کوریج کرنے والے سترہ صحافیوں کو بھی گرفتار کیا جا چکا ہے جبکہ گرفتار ہونے والے مظاہرین کی مجموعی تعداد 1200 تک جا پہنچی ہے یہ تعداد وعسٹرن میڈیا کی جانب سے بتائی جا رہی ہے جبکہ ایران کے سرکاری ذرایئع اور ارنا نے اس حوالے سے ابھی تک کوئی اعداد و شمار جاری نہیں کیئےآ زاد ذرائع کے مطابق مظاہرین کے خلاف سکیورٹی فورسز کے کریک ڈاؤن میں ہلاکتوں کی تعداد76 ہوگئی ہے یاد رہے کہ یران میں پولیس کی زیرحراست مہسا امینی دل کا دورہ پڑنے سے 16ستمبر کو انتقال کرگئی تھیں۔ 22 سالہ مہسا امینی کو تہران میں اسکارف نہ پہننے پر حراست میں لیا گیا تھا
دنیا
ایران میں 10 روز سے جاری احتجاجی مظاہرے ملک کے 40 شہروں میں پھیل گئے
- by Daily Pakistan
- ستمبر 27, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 564 Views
- 2 سال ago