واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف جاری فوجی کارروائیوں سے متعلق انتہائی سخت اور غیر معمولی بیانات دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے ایران کی 48 اہم سیاسی اور ملٹری شخصیات کو ہلاک کر دیا ہے اور ایرانی قیادت کو مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے۔
اپنے بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ ایرانی پاسدارانِ انقلاب ہتھیار ڈال دیں، کیونکہ امریکا اپنے مقاصد حاصل ہونے تک فوجی کارروائی جاری رکھے گا۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ فوجی تنصیبات، فضائی دفاعی نظام اور 9 بحری جہازوں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے، جبکہ آیت اللہ خامنہ ای سمیت ایران کے اعلیٰ کمانڈرز مارے جا چکے ہیں۔

