پاکستان خاص خبریں دنیا علاقائی

ایس کے نیازی نے سود کیخلاف جہاد کیا ہے ،امیر جماعت اسلامی سراج الحق

چیف ایڈیٹر پاکستان گروپ آف نیوز پیپرز و سینئر اینکر پرسن ایس کے نیازی نے کہا ہے کہ سودی نظام ملک کی ترقی میں بڑی رکاوٹ ہے،اس کے خاتمے کیلئے

چیف ایڈیٹر پاکستان گروپ آف نیوز پیپرز و سینئر اینکر پرسن ایس کے نیازی نے کہا ہے کہ سودی نظام ملک کی ترقی میں بڑی رکاوٹ ہے،اس کے خاتمے کیلئے آواز بلند کرنی چاہئے،سرکاری ملازمین کو کیا حج پر سبسڈی دی جاسکتی ہے؟دریائے سواں جڑواں شہروں کیلئے بڑا خطرہ لیکن حکام کی اس معاملے پر آنکھیں بند کرنا سمجھ سے بالا ہے،موجودہ حکومت نے عمران خان کی مقبولیت میں اضافہ کیا۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے روز نیوز کے پروگرام سچی بات میں گفتگو کے دوران کیا۔چیف ایڈیٹر پاکستان گروپ آف نیوز پیپرز و سینئر اینکر پرسن ایس کے نیازی کا مزید کہنا تھا کہ سودی نظام ملک کی ترقی میں بڑی رکاوٹ ہے،اس کے خاتمے کیلئے آواز بلند کرنی چاہئے،میں نے شروع سے سود کیخلاف آواز بلند کی اور اس کے خاتمے کیلئے کوشش کی،امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ہماری کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ نیازی صاحب نے سود کیخلاف جہاد کیا ہے،چیف ایڈیٹر ایس کے نیازی کا مزید کہنا تھا کہ اس مرتبہ حج اکبر تھا اور سرکاری ملازمین کو سبسڈی دی گئی،انھوں نے پروگرام میں سوال اٹھایا کہ کیا سرکاری ملازمین کو حج پر سبسڈی دی جاسکتی ہے؟چیف ایڈیٹر پاکستان گروپ آف نیوز پیپرز و سینئر اینکر پرسن ایس کے نیازی کا مزید کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے ماہرین اپنی قیمتی آرا سے آگاہ کر رہے ہیں اور پیشگی خطرات سے الرٹ کر رہے ہیں ،ماہرین کے مطابق دریائے سواں جڑواں شہروں کیلئے بڑا خطرہ ہے ،اس کے اطراف قبضہ مافیا نے غیرقانونی تعمیرات کر کے دریا کو تنگ کر دیا ہے جس کی وجہ سے موسمیاتی تبدیلی کا سب سے زیادہ اثر اسی پر پڑنے کے خطرے کا ماہرین بتا رہے ہیںلیکن حکام کی اس معاملے پر آنکھیں بند کرنا سمجھ سے بالا ہے۔رہنما جماعت اسلامی عبدالاکبرچترالی نے روز نیوز کے پروگرام سچی بات ایس کے نیازی کیساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سودی کاروبارکوختم کئے بغیرپاکستان ترقی نہیں کرسکے گا،ہمیں سودی نظام کے خاتمے کیلئے مزیدجدوجہدکرنے کی ضر ورت ہے،موجودہ حکومت کے دورمیں فنانس بل اجلاس میں مجھے نہیںبلایاگیا،خیبرپختونخواکی صو بائی حکومت ساڑھے3سال میں کوئی میگاپروجیکٹ نہیں بناسکی،انھوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت نے عمران خان کیخلاف عدم اعتمادکرکے اسکی مقبولیت میں اضافہ کردیا،پی ڈی ایم کے ا قدامات کے باعث عمران خان مضبوط ہوا،نیب قوانین میں ترامیم کرکے اتحادی حکومت نے کیاکیا؟رہنما مسلم لیگ ن سردار یوسف نے روز نیوز کے پروگرام سچی بات ایس کے نیازی کیساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سردار صاحب مجھے آپ کے چینل سے خصوصی لگاہے،سردارصاحب میں آپ کوسودی نظام کیخلاف آوازاٹھانے پرمبارکبادپیش کرتاہوں،اللہ تعالی کے فضل وکرم سے سودی نظام کیخلاف اپناووٹ دیا،سابق وزیر مذہبی امور کا مزید کہنا تھا کہ سودکے حوالے سے ہمارے ملک کے نظام میں کوئی گنجائش نہیں،میرے ایمان کاتقاضاہے کہ سودی نظام کیخلاف اپنی آوازبلندکروں،میراسودکے معاملہ پرنقطہ نطربالکل واضح ہے اوربرملااظہاربھی کرتاہوں،خیبرپختونخواحکومت کی کارکردگی بالکل صفرہے،صوبائی حکومت کے پاس سرکاری ملازمین کوتنخواہ دینے کیلئے پیسے نہیں تھے،عمران خان کی حکومت میں صوبہ شدیدمالی بحران کاشکارہوا،عمران خان ملک کیلئے مخلص ہوتاتواسمبلی میں بیٹھتا،بدقسمتی کے باعث حکومت کی توجہ سیلاب زدگان کے بحالی پر ہے ،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے