کھیل

ایشیا کپ: پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں افغانستان کی سری لنکا کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست

ایشیا کپ: پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں افغانستان کی سری لنکا کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست

ایشیا کپ میں پہلے ٹی ٹونٹی میچ کے دوران افغانستان نے سری لنکا کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے دی، فاتح ٹیم نے 105 رنز کا ہدف 11ویں اوور میں ہی حاصل کر لیا۔

افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے حریف ٹیم سری لنکا کو بیٹنگ کی دعوت دی تو نیسانکا اور کوشل مینڈس نے اننگز کا آغاز کیا۔

آئی لینڈرز کو پہلے ہی اوور میں دو نقصان اٹھانا پڑ گئے، دونوں اوپنرز بالترتیب تین اور دو سکور بنا کر آؤٹ ہوئے، اس کے بعد دیگر کھلاڑی بھی کریز پر زیادہ دیر تک نہ رُک سکے۔

راجا پاکسے 38 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے، اسالانکا 0، گوناتھیکلے 17، ڈی سلوا 2، شناکا 0، کرونارتنے 31 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، فضل الحق فاروق نے تین شکار کیے، مجیب الرحمان اور محمد نبی نے دو دو کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔

افغانستان کی ٹیم نے ہدف کا تعاقب 11 ویں اوور میں حاصل کر لیا، حضرت اللہ زازائی 28 گیندوں پر 37 رنز، اور نجیب اللہ زردان دو رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، رحمن اللہ گرباز 40، جبکہ ابراہیم زردان 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ہاسا رنگا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri