کھیل

اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر سری لنکن کرکٹر سے جواب طلب

اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر سری لنکن کرکٹر سے جواب طلب

سری لنکن سپنر پراوین جیاوکرما سے آئی سی سی اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کرنے پر جواب طلب کرلیا گیا۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق پراوین جیاوکرما نے کوڈ کی 3 خلاف ورزیاں کیں، وہ میچ فکسنگ اپروچ کی رپورٹ کرنے میں ناکام رہے۔آئی سی سی کے مطابق جیاوکرما نے اپروچ کیے جانے کے پیغامات ڈیلیٹ کیے، جواب دینے کے لیے 14 روز کا وقت دیا گیا ہے۔سری لنکن کھلاڑی پر انٹرنیشنل میچز اور لنکا پریمیئر لیگ کے حوالے سے کوڈ کی 3 خلاف ورزیوں کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے