کھیل

باجوڑ پرئمیر لیگ کی افتتاحی تقریب 6 ستمبر کو ہوگی

باجوڑ پرئمیر لیگ سیزن2 ٹرافی رونمائ کے پروقار تقریب باجوڑ سپورٹس کمپلیکس میں ہو ئی تقریب میں مہمان خصوصی ڈی پی او باجوڑ عبدالصمد،چیئرمین بی پی ایل حاجی لعلی شاہ پختونیا

باجوڑ پرئمیر لیگ سیزن2 ٹرافی رونمائ کی تقریب باجوڑ سپورٹس کمپلیکس میں ہو ئی جس میں مہمان خصوصی ڈی پی او باجوڑ عبدالصمد،چیئرمین بی پی ایل حاجی لعلی شاہ پختونیار، رکن قومی اسمبلی گل ظفر خان، باجوڑ سپورٹس منیجر تاج محمد خان سمیت ٹیم کے اونرز نے شرکت کی۔ چئیرمین بی پی ایل حاجی لعلی شاہ پختونیار نے لیگ کے آغار کے نئی تاریخ کا باقاعدہ اعلان کیا۔ باجوڑ پرئمیر لیگ کے افتتاحی تقریب 6 ستمبر کو ہوگی۔ یاد رہے بی پی ایل سیزن2 کو باجوڑ امن دھرنے کے وجہ سے ملتوی کیا گیا تھا جو اب نئے تاریخ کیساتھ شروع ہوگا۔ تقریب میں بی پی ایل ٹرافی رونمائ کیساتھ اونرز میں کٹ تقسیم کے گئے۔بہترین اور کامیاب پروگرام کے انعقاد پر بی پی ایل چیئرمین حاجی لعلی شاہ نے باجوڑ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کا شکریہ ادا کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے