وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے اعتراف کیا کہ معیشت بہتر ہوئی ہے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 10 سال سے خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت ہے، صوبائی حکومت کی کارکردگی پر وائٹ پیپر جاری کرنا چاہتا ہوں۔عطا تارڑ نے کہا کہ وائٹ پیپر میں فنانشل کرپشن اور بے نظمی ہے، میٹرو بس کو جنگلا بس کہنے والوں نے پشاور میں بی آر ٹی بنائی، سیاسی جماعتوں کا منشور عوام کی خدمت ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی خیبرپختونخوا میں لگ بھگ 11 سال کی حکومت ہوگئی، صوبے میں پی ٹی آئی کی حکومتوں پر وائٹ پیپر دے رہا ہوں، پی ٹی آئی کی حکومت نے کرپشن کے فروغ کے سوا کچھ نہیں کیا۔
پاکستان
بانی پی ٹی آئی نے اعتراف کیا کہ معیشت بہتر ہوئی ہے، عطا تارڑ
- by Daily Pakistan
- دسمبر 29, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 37 Views
- 3 دن ago