پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی علی محمد خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے کمرے کی بجلی 5 دن بند رکھی گئی۔قومی اسمبلی اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو جائے نماز پر سجدے کی جگہ تک نظر نہیں آتی تھی، میں کسی سے رحم کی اپیل نہیں کر رہا، ملک کو آگے لے کر جانا ہے تو بانی پی ٹی آئی کو باہر لانا ہوگا۔علی محمد خان نے کہا کہ جب تک پارلیمنٹ میرا اور تیرا لیڈر کا فرق رکھے گی پارلیمنٹ بے توقیر رہے گی۔انہوں نے کہا کہ وزرائے اعظم کے ساتھ زیادتی کا رونا رویا جاتا ہے کیا بانی پی ٹی آئی وزیرِ اعظم نہیں رہے؟ آپ کے دور میں یہ سب کچھ نہیں ہو رہا کیا، آپ اس کا جواب دیں۔
پاکستان
بانی پی ٹی آئی کے کمرے کی بجلی 5 دن بند رکھی گئی ، علی محمد خان
- by Daily Pakistan
- نومبر 1, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 73 Views
- 2 مہینے ago