خاص خبریں دنیا

برطانوی انتخابات ، کنزرویٹو کو تاریخی شکست ، لیبر پارٹی نے بالآخر میدان مارلیا

برطانوی انتخابات ، کنزرویٹو کو تاریخی شکست ، لیبر پارٹی نے بالآخر میدان مارلیا

برطانیہ میں قبل ازوقت ہونے والے عام انتخابات میں 14سال بعد لیبر پارٹی نے میدان مارلیا، کنزرویٹو پارٹی کا اقتدار ختم ، جس کے بعد سر کئیر سٹارمر وزیراعظم ہونگے۔برطانیہ میں عام انتخابات کے نتائج کا سلسلہ جاری ہے ، 650 سے 585 نشستوں کے نتائج موصول ہوئے ہیں جس میں لیبر پارٹی 390 سیٹیں لے کر سب سے آگے ہے، کنزرویٹو 98 ، لیبرل ڈیموکریٹس 48 اور ریفارم پارٹی 4 نشستوں پر کامیاب ہوئے ہیں ۔حکومت سازی کے لیے پارلیمنٹ کی 650 نشستوں میں سے 326 نشستیں درکار ہوتی ہیں اور لیبر پارٹی حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی ہے۔ایگزیٹ پولز کے دعوں کے مطابق لیبر 401، کنزریٹو 163، لبرل ڈیموکریٹس 50، سکاٹش نیشنل پارٹی 8 اور ریفارم یوکے کو 4 نشستیں ملنے کی توقع ہے۔بریڈفورڈ ویسٹ سے لیبر رہنما پاکستانی نژاد ناز شاہ جیت گئیں جبکہ پاکستانی نژاد لیبر رکن یاسمین قریشی تیسری مرتبہ اپنی سیٹ کا دفاع کرنے میں کامیاب ہوئی ہیں۔لیبرپارٹی کی نوشابہ خان نے کنزرویٹو پارٹی کیامیدوار کوشکست دیدی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri