پاکستان خاص خبریں

برطانیہ اور پاکستان میں باہمی قانونی امداد سے متعلق لیٹر آف انٹینٹ پر دستخط

برطانیہ اور پاکستان میں باہمی قانونی امداد سے متعلق لیٹر آف انٹینٹ پر دستخط

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے برطانیہ کے وزیر داخلہ جیمز کلیورلی  کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور مسائل کو مشترکہ طور پر حل کرنے کیلئے تعاون پر تبادلہ خیال، برطانیہ اور پاکستان میں باہمی قانونی امداد سے متعلق لیٹر آف انٹینٹ پر دستخط ،معاہدے سے غیر قانونی نقل مکانی اور منظم امیگریشن جرائم سے نمٹنے میں مدد ملے گی ۔منشیات کی روک تھام، سنگین جرائم کی تحقیقات میں مددملے گی۔برطانوی وزیر داخلہ نے محسن نقوی کی بطور نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کارکردگی اور خدمات کو سراہا۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی برطانیہ کے دورہ  کے دوران برطانوی ہم منصب جیمز کلیورلی سے ملاقات،دونوں وزراء داخلہ  کی موجودگی میں  برطانیہ اور پاکستان کی حکومتوں کے درمیان لیٹر آف انٹینٹ (LOI) پر دستخط کیے گئے،پاکستان اور برطانیہ میں  قانون نافذ کرنے والے اداروں اور فوجداری انصاف کے امور پر اشتراک کیا جا سکے گا۔ اس اقدام سے  غیر قانونی نقل مکانی اور منظم امیگریشن جرائم سے نمٹنے میں مدد ملے گی ،منشیات کی روک تھام، سنگین جرائم کی تحقیقات اور منظم امیگریشن جرائم پر باہمی تعاون ممکن ہو گاعمل درآمد  مشترکہ سٹیئرنگ کمیٹی کرے گی،کمیٹی میں  وزارت داخلہ، نیشنل پولیس بیورو، برطانوی ہائی کمیشن اور پروگرام ٹیم کے نمائندے شامل ہوں گے،جرائم کی روک تھام کے لیے پیشگی منصوبہ بندی، بین الاقوامی مجرمانہ سزا کے ڈیٹا اور تجزیات کا تبادلہ کرنے میں تعاون کیا جا سکے گا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri