پاکستان

بشریٰ بی بی کی 4 مقدمات میں ضمانت منظور

بشریٰ بی بی کی 4 مقدمات میں ضمانت منظور

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے 4 مقدمات میں بشری بی بی کی عبوری ضمانت 13 جنوری تک منظور کر لی۔پی ٹی آئی کے 26 نومبر کے احتجاج پر بشری بی بی کے خلاف درج مقدمات پر ڈیوٹی جج شبیر بھٹی نے عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔عدالت نے 50، 50 ہزار روپے کے مچلکوں کی عوض ضمانت منظور کی۔بشری بی بی اپنے وکلا کے ہمراہ کمرہ عدالت میں پیش ہوئیں۔بشری بی بی کے خلاف تھانہ ترنول میں ایک اور 3 مقدمات تھانہ رمنا میں درج ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے