چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری پیر کو 2 روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے۔بلاول بھٹو پیر کو گورنر ہائوس میں جیالوں کے ساتھ افطاری کریں گے، پیپلزپارٹی پنجاب کے عہدیدار، اراکین پارلیمنٹ، ٹکٹ ہولڈرز، اراکین سی ای سی اور فیڈرل کونسل بلاول بھٹو سے ملاقات کریں گے۔چیئرمین بلاول بھٹو سے پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما بھی ملاقاتیں کریں گے، مسلم لیگ ن سے پاور شیئرنگ کے لئے بنائی گئی پیپلزپارٹی کی رابطہ کمیٹی ن لیگی کمیٹی سے ہونے والی میٹنگ کی بلاول بھٹو کو بریفنگ بھی دے گی۔
پاکستان
بلاول بھٹو زرداری پیر کو 2 روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے
- by Daily Pakistan
- مارچ 22, 2025
- 0 Comments
- Less than a minute
- 129 Views
- 4 مہینے ago