پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے مختلف پارٹی رہنماوں نے ملاقاتیں کیں اور سیاسی صورتحال پر گفتگو کی۔بلاول بھٹو سے رکن قومی اسمبلی میر غلام علی تالپور نے ملاقات کی اور بدین کے عوام کے مسائل اور ان کے حل سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی۔سابق وفاقی وزیر امتیاز صفدر وڑائچ نے چیئرمین پیپلز پارٹی سے ملاقات کی اور پنجاب کی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی۔بلاول بھٹو زرداری سے پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری حسن مرتضی نے بھی ملاقات کی اور پنجاب کی تنظیمی صورتحال پر بات چیت کی۔بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن روبینہ خالد نے بھی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی اور بی آئی ایس پی کے تحت چلنے والے منصوبوں سے متعلق بریفنگ دی۔
پاکستان
بلاول بھٹو سے پارٹی رہنماوں کی ملاقاتیں، سیاسی صورتحال پر گفتگو
- by Daily Pakistan
- مارچ 12, 2025
- 0 Comments
- Less than a minute
- 14 Views
- 6 گھنٹے ago