صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے)نے بلوچستان میں 7 جون سے اب تک بارشوں سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق ڈھائی ماہ کے دوران 29 افراد جاں بحق ہوئے۔پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 15 مرد، 13 بچے اور ایک خاتوں شامل ہے جبکہ بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 37 افراد زخمی ہوئے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں سے 235 مکانات مکمل تباہ اور 602 کو جزوی نقصان پہنچا، اسی طرح بارشوں سے 7 پلوں، 52 شاہراوں کو نقصان پہنچا۔پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں سے 150 مویشی ہلاک اور 412 ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہوئیں۔
پاکستان
بلوچستان میں بارشوں سے 29 افراد جاں بحق ہوئے ، پی ڈی ایم اے
- by Daily Pakistan
- اگست 22, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 158 Views
- 4 مہینے ago