رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ بچوں کی کوئی سرحدیں نہیں ہوتیں، بلوچستان میں جو واقعہ پیش آیا ہے انتہائی افسوس ناک ہے۔قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اظہارِ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بچے وزیرستان کے ہوں یا بلوچستان کے یا کہیں اور کے، بچے سانجھے ہوتے ہیں۔
شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ افواجِ پاکستان نے بھارت سے جنگ جیتی ہے ہم نے ستائش کی، افواج پاکستان کو دہشت گردی کو بھی ختم کرنا ہوگا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ معصوم بچوں کو بچانا سب سے اولین ذمے داری ہے کیونکہ یہ مستقبل ہے، قوم فوجیوں کے ماتھے چومے گی جب وہ دہشت گردی ختم کریں گے۔
پاکستان
بلوچستان میں جو واقعہ پیش آیا ہے انتہائی افسوس ناک ہے: شیر افضل مروت
- by Daily Pakistan
- مئی 21, 2025
- 0 Comments
- Less than a minute
- 19 Views
- 9 گھنٹے ago