بلوچستان کی صورتحال پر ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس آج کوئٹہ میں ہوگا۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں وزیر دفاع، وفاقی وزیر داخلہ، چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر، انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان ،وزیراعلی بلوچستان میرسرفراز بگٹی، صوبائی وزرا اور دیگر اعلی حکام شرکت کریں گے۔اجلاس میں بلوچستان کی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ صوبے میں امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے اہم فیصلے کئے جائیں گے۔دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف گورنر بلوچستان، وزیراعلی ،صوبائی کابینہ ،ارکان پارلیمنٹ اور دیگر وفود سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
خاص خبریں
بلوچستان کی صورتحال ، وزیراعظم کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا
- by Daily Pakistan
- اگست 29, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 372 Views
- 5 مہینے ago