پاکستان خاص خبریں

بنوں چھائونی پر دہشتگردوں کا حملہ ، 8 فوجی جوان شہید ، 10 حملہ آور جہنم واصل

بنوں چھائونی پر دہشتگردوں کا حملہ ، 8 فوجی جوان شہید ، 10 حملہ آور جہنم واصل

بنوں چھانی پر دہشتگردوں کے حملے اور خودکش دھماکے میں 8 فوجی جوان شہید ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق 15 جولائی کی صبح 10دہشتگردوں کے گروپ نے بنوں چھانی پر حملہ کیا تاہم اس دوران سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی چھانی میں داخل ہونیکی کوشش ناکام بنا دی جس پر دہشتگردوں نے بارود سے بھری گاڑی چھانی کی دیوار سے ٹکرا دی۔آئی ایس پی آر کا کہنا تھا دہشتگردوں کی جانب سے خودکش دھماکے میں 8 بہادر جوان شہید ہوگئے جب کہ کلیئرنس آپریشن میں سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کا مقابلہ کیا اور فورسز کی بھرپور جوابی کارروائی میں تمام 10 دہشتگرد مارے گئے۔ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ خودکش دھماکے کے نتیجے میں دیوار کا کچھ حصہ گرگیا اور اس سے ملحقہ انفراسٹرکچر کو بھی نقصان پہنچا، شہید ہونے والوں میں نائب صوبیدار محمد شہزاد، حوالدار ظلِ حسین، حوالدار شہزاد احمد، سپاہی اشفاق حسین، سپاہی سبحان مجید، سپاہی امتیاز خان، سپاہی ارسلان اسلم اور ایف سی کے لانس نائیک سبز علی شامل ہیں۔آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ شہدا کا تعلق ضلع پونچھ آزاد کشمیر، خوشاب، ضلع نیلم آزاد کشمیر، ضلع مظفر آباد آزاد کشمیر، ضلع کرک، ضلع بہاولپور اور لکی مروت سے ہے، دہشتگردی کی یہ گھنانی کارروائی حافظ گل بہادر گروپ نے کی ہے جو افغانستان سے کام کرتا ہے، یہ گروپ ماضی میں بھی پاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیوں کے لیے افغان سرزمین استعمال کرتا رہا ہے۔ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا ہے کہ افغانستان کی عبوری حکومت ایسے عناصر کے خلاف مثر کارروائی کرے، افغانستان سے آنے والے ان خطرات کے خلاف مناسب سمجھے جانے والے تمام ضروری اقدامات کریں گے جب کہ مسلح افواج دہشتگردی کی اس لعنت کے خلاف مادر وطن اور اس کی عوام کا دفاع کرتی رہیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے