بولیویا میں ٹرک اور مسافر بس میں تصادم کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک ہوگئے۔ مسافر بس ہائی وے کے راستے بولیویا سے چلی جا رہی تھی جہاں مسافر بس اور ٹرک میں تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے۔ ٹرک نے ایک گاڑی کو اوور ٹیک کرنے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں وہ مخالف لائن میں چلا گیا اور سامنے سے آنے والی مسافر بس سے جا ٹکرایا۔ ایک اندازے کے مطابق بولیویا میں ہر سال ٹریفک حادثات میں تقریبا 1400 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں اور ہزاروں کی تعداد میں افراد زخمی بھی ہو جاتے ہیں۔
دنیا
بولیو یا میں ٹرک اور مسافر بس میں تصادم ،16 افراد ہلاک
- by Daily Pakistan
- جولائی 21, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 314 Views
- 5 مہینے ago