سابق کرکٹر یوراج سنگھ نے رواں سال آئی سی سی ورلڈکپ 2023 میں بھارتی ٹیم کے جیتنے پر سوال اٹھادیا۔مقامی یوٹیوب چینل پر بھارت کو دو بار ورلڈکپ جتوانے والے سابق کرکٹر یوراج سنگھ نے بھارتی ٹیم کی خامیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے تین سرکردہ بلےباز انجریز کا شکار ہیں۔ رشبھ پنت، کے ایل راہول اور شریاس ایر کی انجریز کے بعد سے ون ڈے اسکواڈ میں مڈل آرڈر کمزور ہوا ہے اور اگر ٹیم فتح حاصل کرنا چاہتی ہے تو ہمیں مڈل آرڈر مضبوط کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ایک محب وطن کی طرح میں کہہ سکتا ہوں کہ ہاں ہندوستان جیتنے والا ہے لیکن اگر سچ پوچھیں تو مجھے نہیں لگتا کہ ہم میگا ایونٹ جیت سکتے ہیں۔یوراج سنگھ نے مزید کہا کہ اگر ورلڈکپ جیتنا ہے تو ویرات کوہلی اور روہت شرما کا کردار سب سے اہم ہوگا، انہیں اچھا کرنا ہوگا تب ہی ٹیم سے امیدیں باندھی جاسکتی ہیں، دونوں سنیئیر کھلاڑیوں کو فٹنس برقرار رکھنی ہوگی اور رن کے انبار لگانے ہوں گے۔واضح رہے کہ میگا ایونٹ کا آغاز 5 اکتوبر سے شروع ہوگا، بھارت ورلڈکپ میں اپنے سفر کا آغاز 8 اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف میچ سے کرے گا۔
کھیل
بھارتی ٹیم کے ورلڈکپ جیتنے پر یوراج سنگھ نے سوال اُٹھادیا
- by Daily Pakistan
- جولائی 13, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 746 Views
- 3 سال ago

Related Post
پاکستان, خاص خبریں, دنیا, کھیل
سعودی عرب میں’رونالڈو لاپتہ‘ پوسٹر وائرل، مداحوں کا طنز
فروری 5, 2026
