پاکستان خاص خبریں دنیا

بھارت نے کشمیریوں کو تمام بنیادی حقوق سے محروم کر رکھا ہے، شاہد سلیم

شاہد سلیم بھارت نے کشمیریوں کے تمام بنیادی حقوق سلب کر رکھے ہیں : غلام احمد گلزار

بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں یونائٹڈ پیس الائنس کے چیئرمین میر شاہد سلیم نے کہا ہے کہ بھارت نے جس طریقے سے 5 اگست 2019ء کو پورے جموں کشمیر کو ایک کھلی جیل میں تبدیل کر کے دفعہ 370 اور 35-A کو ہٹایا وہ ایک انتہائی غیر قانونی اور غیر آئینی اقدام تھا۔میر شاہد سلیم نے جموں پریس کلب میں ایک سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہ بھارت نے گزشتہ 75برسوں کے دوران تنازعہ کشمیر کو حل کرنے کیلئے کسی بھی طرح کی سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت نے جموں و کشمیر کے عوام کو تمام بنیادی حقوق سے محروم کر رکھا ہے اور وہ دھونس اور دباؤ کی پالیسی کے ذریعے کشمیریوں ڈرا دھمکا رہی ہے۔ایڈوکیٹ منوہرلال نے اس موقع پر کہا کہ جموں کشمیر کے ساتھ ایک نوآبادیاتی سلوک کیا جا رہا ہے۔ سمینار سے خطاب کرتے ہوئے سنسار سنگھ اور ایچ ایل ٹھونسا نے بھی بھارت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی جموں کشمیر کے نام پر پورے ملک سے ووٹ بٹور رہی ہے۔ سمینار سے آر کے کلسوٹرا، سید جمیل کاظمی اور ہریش کیلا سمیت کئی دوسرے لوگوں نے بھی خطاب کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے