معروف امریکی گلوکار و اداکار اور پریانکا چوپڑا کے شوہر نک جونس نے کہا ہے کہ بیٹی مالتی میری کا شوبز میں آنا ڈرانا خیال ہے۔انہوں نے حالیہ انٹرویو میں اپنی بیٹی مالتی میری کے ممکنہ شوبز کیریئر کے بارے میں گفتگو کی ہے، انہوں نے بتایا کہ اگرچہ میری بیٹی کو گانا گانے کا شوق ہے، لیکن بطور والد میں اس دنیا کی حقیقتوں سے اچھی طرح واقف ہوں، جس کی وجہ سے یہ خیال ڈرانا لگتا ہے۔
نک جونس اور پریانکا چوپڑا کی بیٹی 2022 میں سروگیسی کے ذریعے پیدا ہوئی تھی اور اس وقت وہ 3 سال کی ہے۔ایک شو میں گفتگو کرتے ہوئے نک جونس نے کہا کہ ہم نے اس موضوع پر کافی بات کی ہے، آخر میں فیصلہ مالتی کا ہوگا جب وہ بڑی ہوگی، ابھی وہ صرف 3 سال کی ہے اور گانے کی بہت شوقین ہے، شوبز ایک خوبصورت شعبہ ہے، لیکن ایک والد کے طور پر یہ سب کچھ دیکھ کر ڈر بھی لگتا ہے۔
انٹرٹینمنٹ
بیٹی کا شوبز میں آنا ڈرانا خیال ہے: نک جونس
- by Daily Pakistan
- اپریل 13, 2025
- 0 Comments
- Less than a minute
- 40 Views
- 2 دن ago