اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کہاہے کہ تالی ایک نہیں،دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے،ہم پاکستان کی خاطر تمام اختلافات بھلا سکتے ہیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ وزیر خزانہ اسحق ڈار کی صدر سے ملاقات میری اجازت سے ہوئی،پاکستان کے لئے کیا سو قدم بھی آگے بڑھا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تالی ایک نہیں دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے،پاکستان کی خاطر تمام اختلافات بھلا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی میں میرے خلاف 2سال تک تحقیقات ہوتی رہیں پانامہ میں نواز شریف کا دور دور تک نام نہیں تھا۔برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی کی تحقیقات کا نتیجہ سب کے سامنے ہے۔ڈیلی میل کے مجھ پر الزامات کے بعد معافی بھی عیاں ہوگئی۔وزیراعظم نے کہا کہ سابقہ حکومت نے شریف خاندان نہیں بلکہ پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کی۔کیس پانامہ کا تھا اور سزا اقامہ پر دی گئی۔میں نے اعلان کیا کہ میں ان کیخلاف عدالت میں جاؤنگا۔ڈیلی میل نے غیر مشروط معافی مانگی،عمران خان کے دباؤ پر مجھ پر الزامات لگائے گئے ان کے الزامات سے ملک کی جگ ہنسائی ہوئی۔انہوں نے دنیا کو پیغام دینے کی کوشش کی کہ پاکستان کو ایڈ نہ دو حکمران کھا جائیں گے۔
پاکستان
تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے،پاکستان کی خاطر اختلافات بھلا سکتے ہیں،شہباز شریف
- by Daily Pakistan
- دسمبر 13, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 523 Views
- 2 سال ago