ڈپٹی کمشنر اٹک کی ہدایت پر تحصیل فتح جنگ میں ماہانہ عوامی خدمت کچہری کا سلسلہ بدستور جاری ہے اس حوالے سے گزشتہ روز بھی اسسٹنٹ کمشنر مراد حسین نیکو کارا کی سربراہی میں خدمت کچہری منعقد کی گئی جس میں آنے والے سائلین علاقہ کے مسائل سنے گئے اور موقع پر ان کی داد رسی کی گئی اسسٹنٹ کمشنر نے نشاندہی اور تقسیم کے کیس چوہدری شفقت محمود تحصیلدار کو سونپے گئے اسکے ساتھ ساتھ سبزی و فروٹ مارکیٹ ، کریانہ سٹور ، بیکری ،پٹرول پمپ چیک کر نے کی ذمہ داری چوہدری شفقت محمود کو دی گئی اس موقع پر اراضی سینٹرکے افسران پٹواری اور گرداور صاحبان بھی موجود تھے گرو نواع دیہاتوںمیں دو انتقال اراضی کا غلط اندراج کیے گئے تھے انکی انکوائری بھی تحصیلدار چوہدری شفقت کے حوالے کی گئی ۔
علاقائی
تحصیل فتح جنگ میں ماہانہ عوامی خدمت کچہری کا سلسلہ بدستور جاری
- by Daily Pakistan
- نومبر 2, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 677 Views
- 3 سال ago