بیرسٹر گوہر خان کا کہنا ہے کہ ترامیم کے خلاف ہماری جدوجہد مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ہو گی۔ گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ مولانا صاحب بہت ہوشیار ہیں، ان کے ساتھ ہمارا اتحاد برقرار رہے گا۔انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ ان ترامیم کو زندہ رکھنے کے لیے لا رہے ہیں، یہ آئینی نہیں، غیر آئینی ترامیم ہیں۔بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ ہم نے اتفاق کیا ہے کہ عدلیہ سے متعلق قانون سازی پر ہمارا موقف ہوگا۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ وزیر اعلی علی امین گنڈا پور نے کسی ادارے پر حملہ نہیں کیا، حملہ نہیں کریں گے اور یہ ان کے لیے مناسب نہیں، ہمارے سیاسی مخالفین ہیں، وہ سیاسی مخالفین کی بات کر رہے تھے۔ان کا مزید کہنا ہے کہ سیاست میں آپ ایک دوسرے سے معافی نہیں مانگتے۔پی ٹی آئی چیئرمین نے یہ بھی کہا کہ سیاست میں ایسا ہوتا ہے، ایک دوسرے کا راستہ نہ روکیں، آگے بڑھیں۔
پاکستان
ترامیم کیخلاف ہماری جدوجہد مولانا کیساتھ ہوگی ، بیرسٹر گوہر
- by Daily Pakistan
- ستمبر 24, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 151 Views
- 3 مہینے ago