ڈپٹی کمشنر محمد عمیر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ ریو یو کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔اجلاس میں محکمہ بلڈنگز، ہا ئی وے، پبلک ہیلتھ انجینئر نگ کے علاوہ دیگر تما م متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائر یکٹر ڈویلپمنٹ شعیب رضا خان نے ڈپٹی کمشنر کو اے ڈی پی 2022-23کی188اور پی ایس ڈی پی کی02ترقیاتی سکیموں کی فزیکل اور فنا نشل پراگریس سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے تعمیراتی محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ جو ترقیاتی سکیمیں جاری ہیں اور ان کے فنڈز مو جود ہیں انہیں مقرر ہ مدت میں مکمل کیا جا ئے۔انہوں نے ایکسئن بلڈنگ، ہا ئی وے اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کو ہدایت کی کہ جاری ترقیاتی سکیموں پر کا م کی رفتار کو سپیڈ اپ کیا جا ئے اور مقررہ مدت میں تکمیل کو یقینی بنا یا جا ئے۔انہوں نے کہا کہ ترقیاتی سکیموں میں معیاری میٹریل استعمال کیا جا ئے غیر معیاری اور ناقص میٹریل کے استعمال پر ذمے داران کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔انہوں نے متعلقہ تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر صاحبان کو ہدایت کی کہ اپنی اپنی تحصیلوں میں جاری ترقیاتی سکیموں کا دورہ کریں اور کا م کی پیش رفت سے متعلق رپورٹ ڈی سی آفس بھجوائیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ضلع میانوالی میں اربوں روپے کی ترقیاتی سکیمیں تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں جن سے ضلع کی عوام مستفید ہو نگی۔انہوں نے کہا کہ مفادِ عامہ کے ان پرا جیکٹس کی تکمیل مقررہ ٹائم فریم میں ہو نی چاہیے۔ڈپٹی کمشنر نے ایکسئن بلڈنگز کو سکولوں، کالجوں اور مختلف مقامات پر زیر تعمیر ریسکیو1122کی بلڈنگز کے تعمیراتی کا م پر اضا فی لیبرلگا کر تعمیراتی کاموں کو جلدازجلد مکمل کر نے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ جن ترقیاتی سکیموں کیلئے مزید فنڈز کی ضرورت ہے ان کی ڈیما نڈ فوری بھجوائی جا ئے تا کہ فنڈز منگوا کر ان ترقیاتی سکیموں کو جلد ازجلد پایہ تکمیل تک پہنچا یا جا سکے۔اس موقع پر محکمہ بلڈنگز، ہا ئی وے اور پبلک ہیلتھ انجینئر نگ کے افسران نے ڈپٹی کمشنر کو مختلف سیکٹر میں جاری ترقیاتی سکیموں کی پیش رفت سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی
دلچسپ اور عجیب
ترقیاتی سکیموں پر کا م کی رفتار کو سپیڈ اپ کیا جا ئے ڈپٹی کمشنرمیانوالی
- by Daily Pakistan
- دسمبر 2, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1122 Views
- 3 سال ago